پاکستان آئیڈل 2025 کی میزبانی کون کرے گا؟ بڑا نام سامنے آگیا

Who Will Host Pakistan Idol 2025? Big Name Revealed
پاکستان میں موسیقی کے سب سے بڑے مقابلے "پاکستان آئیڈل 2025” کی واپسی کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور یہ پروگرام جلد ہی ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہونے والا ہے۔
ملک بھر سے نوجوان گلوکاروں کی جانب سے ڈیجیٹل آڈیشنز کا سلسلہ جاری ہے اور شو میں شرکت کے لیے امیدواروں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان آئیڈل کی میزبانی کے فرائض اداکار، میزبان اور مشہور پیروڈی آرٹسٹ شفاعت علی انجام دیں گے۔ شفاعت علی اپنی منفرد آواز، مزاحیہ انداز اور مختلف شخصیات کی کامیاب نقل اُتارنے کی صلاحیت کی وجہ سے ناظرین میں خاصے مقبول ہیں۔
پروگرام کے ججز پینل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جس میں ملک کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان، بلال مقصود، فواد خان اور زیب بنگش شامل ہیں۔ یہ ججز نہ صرف موسیقی کے میدان میں اپنا مقام رکھتے ہیں بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو پہچاننے اور نکھارنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ "پاکستان آئیڈل” کا شمار ان پروگرامز میں ہوتا ہے جو ملک بھر کے نوجوانوں کو اپنی آواز کے ذریعے پہچان بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.