کون بنے گا کروڑ پتی میں بھارتی فوجی خواتین کی شرکت؛ پاکستانی میمرز نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Indian female military officers appear on Kaun Banega Crorepati; Pakistani meme creators hit back with satire
بھارت کے مشہور ٹی وی کوئز شو "کون بنے گا کروڑ پتی” کا نیا ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگیا۔
یہ خصوصی قسط بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے، جس میں بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین افسران کو مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں کرنل صوفیہ قریشی (بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بحریہ) شو کے میزبان امیتابھ بچن کے ہمراہ دکھائی دیتی ہیں۔
تنازع کی بنیادی وجہ ٹیزر میں شامل وہ بیانات ہیں، جن میں ان خواتین افسران کو اپریل اور مئی کے دوران پاکستان کے ساتھ مبینہ کشیدگی اور ایک نام نہاد "آپریشن سندور” پر گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین نے ان دعوؤں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے حکومت اور شو کے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے مناظر حب الوطنی جیسے سنجیدہ جذبے کو ایک تماشے میں بدل کر پیش کرتے ہیں، جو عوامی شعور کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔
دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی موقع ضائع نہ کیا اور ٹیزر کو اے آئی کی مدد سے میمز میں تبدیل کر کے سوشل میڈیا پر خوب وائرل کر دیا۔ ان میں سب سے زیادہ مقبول ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کرنل صوفیہ پاکستان سے شکست کا اعتراف کر رہی ہیں، حالانکہ اصل ویڈیو میں ایسا کوئی بیان موجود نہیں۔
🚨Finally colonel Sofia confessed in KBC . Accepts 6 rafale got down#KBC #IndependenceDay2025 pic.twitter.com/mzA8ldOFtn
— Faujeet Fezah 🇵🇰 (@lovegodandpak) August 13, 2025
"کون بنے گا کروڑ پتی” کی یہ متنازع خصوصی قسط آج 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر نشر کی جائے گی، تاہم اس سے قبل ہی یہ شو تنقید اور طنز کا مرکز بن چکا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.