اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ہانیہ عامر دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں میں شامل، ایما واٹسن کو پیچھے رہ گئیں

17 اگست, 2025 11:23

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کا جادو ایک بار پھر چل گیا، وہ دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہانیہ عامر کا چھٹا نمبر ہے۔

پاکستانی اداکارہ نےکئی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، جن میں ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ ایما واٹسن بھی شامل ہیں، جنھیں خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں آٹھواں نمبر ملا۔

فہرست میں پہلی پوزیشن ہالی وُڈ اداکارہ مارگوٹ روبی (Margot Robbie) نے حاصل کی۔

دنیا کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں دوسری پوزیشن امریکی اداکارہ شیلینی وُوڈلی نے حاصل کی۔

جب کہ تیسری پوزیشن پر چینی اداکارہ Dilraba Dilmurat رہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔