اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کیا ملائیکہ اروڑا دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں؟

18 اگست, 2025 12:20

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں 51 سال کی عمر میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران ذاتی زندگی سے متعلق سوالات پر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ نے کہا کہ ان کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی، انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی جیسے اہم فیصلے میں جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ زندگی کے تجربات کے بعد کیے گئے فیصلے زیادہ مستحکم اور بہتر ثابت ہوتے ہیں۔

 دورانِ انٹرویو ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب دوبارہ شادی کرنا چاہیں گی؟ تو انہوں نے کہا، "میں محبت پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے کبھی دوسری شادی سے متعلق نہ‘ نہیں کہا۔”

ملائیکہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی سے متعلق چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں اور مداح ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا کی پہلی شادی اداکار و فلمساز ارباز خان سے 1998 میں ہوئی تھی، دونوں کے درمیان 18 سال کے بعد 2017 میں طلاق ہو گئی۔ بعد ازاں، ملائیکہ 2018 میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں آئیں، تاہم 2023 میں دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔