عائزہ اعوان کی امریکا میں بولڈ تصاویر دیکھ کر مداح برہم، تنقید کا طوفان

Fans are outraged after seeing Ayeza Awan's bold photos in America, a storm of criticism ensues
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں گزار رہی ہیں مگر ان کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔
عائزہ اعوان نے نیویارک کی سڑکوں سے اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں۔ تصاویر میں انہیں ڈینم شارٹس کے ساتھ لائلک ہالٹر ٹاپ پہنے دیکھا گیا، جسے ہلکے میک اپ اور جدید ہیر اسٹائل کے ساتھ مکمل کیا گیا تھا۔
ان کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے عائزہ اعوان کے اعتماد اور اسٹائل کو سراہا جبکہ بڑی تعداد نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ناقدین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا لباس پاکستانی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ انہیں لگتا ہے اس طرح کے لباس سے ڈراموں میں کردار ملیں گے۔ ایک اور نے کہاکہ انہیں اپنے مذہب اور ملک کی نمایندگی کرنی چاہیے، نہ کہ مغربی انداز اپنانا چاہیے۔
View this post on Instagram
کچھ صارفین نے سخت الفاظ بھی استعمال کیے اور ان کے فیشن سینس پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں پینڈو قرار دیا۔
دوسری جانب عائزہ اعوان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا دفاع کیا اور کہا کہ اداکارہ کو اپنی ذاتی زندگی اور فیشن کے حوالے سے آزادانہ فیصلے کرنے کا حق ہے۔ ان کے مطابق، جب فنکار ذاتی وقت گزار رہے ہوں تو ان کی نجی زندگی پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی پاکستانی اداکارہ کو غیر ملکی دورے پر پہنے گئے لباس کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہوتاہم عائزہ اعوان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ ان کے فن اور کام کو ان کی ذاتی زندگی سے الگ رکھنا چاہیے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.