اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف مسلم اداکار اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

19 اگست, 2025 11:37

مصر کے معروف اداکار اور سینماٹوگرافر تیمور ایک افسوسناک حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق تیمور اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی ساحل راس الحکمہ میں پکنک منا رہے تھے کہ اچانک ان کا بیٹا بڑی اور تیز سمندری لہروں میں پھنس گیا۔ تیمور نے بیٹے کو مشکل میں دیکھ کر بغیر کسی جھجک کے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور جان پر کھیل کر بیٹے کو بچا لیا، تاہم وہ خود سمندر کی بے رحم موجوں کا شکار ہو گئے اور جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار تیمور کی ناگہانی موت نے شوبز انڈسٹری کو سوگوار کر دیا ہے۔ مختلف فنکاروں نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 معروف اداکارہ یاسمین عبدالعزیز نے انسٹاگرام پر لکھا کہ "اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، تیمور ایک نیک دل اور بہادر انسان تھے، میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ ان پر رحم فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔”

اداکار حسام داغر نے فیس بک پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "ایک باپ اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا، یہ صدمہ ناقابلِ برداشت ہے، میرے آنسو نہیں رک رہے۔ اللہ انہیں شہادت کا درجہ عطا فرمائے، انہوں نے ایک ہیرو کی موت پائی۔”

سندیکٹ آف آرٹسٹک پروفیشنز نے بھی تیمور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مصری ڈرامہ اور سینما فوٹوگرافی کا ایک روشن نام تھے، جن کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔