3 ایڈیٹس کے معروف اداکار چل بسے

3 ایڈیٹس کے معروف اداکار چل بسے
بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے معروف اداکار اچیوٹ پوٹدار 91 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
اداکار اچیوٹ پوٹدار نے سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس میں سخت مزاج پروفیسر کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے مشہور ڈائیلاگ ’ارے کہنا کیا چاہتے ہو؟‘ نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اچیوٹ پوٹدار کو طبی مسائل کے بعد جیوپیٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن وہ صحتیاب نہ ہو سکے۔
اچیوٹ پوٹدار نے اپنے کیریئر کے دوران ہندی اور مراٹھی سینما میں 125 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
تاہم بلاک بسٹر فلم ’’3 ایڈیٹس‘‘ میں ان کا کردار ان کی خاص پہچان بنا جو آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.