کانٹینٹ کرئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں معطل ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

Content Creator Talha Ahmed Instagram Account Suspended
سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور فیملی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے کانٹینٹ کرئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پلیٹ فارم نے مستقل طور پر معطل کردیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلحہ کے بھائی طحٰہ احمد نے بتایا کہ اکاؤنٹ معطلی کی وجہ انسٹاگرام نے ان کی عمر 13 سال سے کم ہونا بتائی ہے، حالانکہ طلحہ اس وقت 16 برس کے ہیں۔
طحٰہ کے مطابق اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپیل کی، جس کے جواب میں انسٹاگرام نے شناختی کارڈ یا ایسے دستاویزات مانگے جن سے طلحہ کی عمر کی تصدیق ہوسکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ طلحہ کے پاس نیشنل آئی ڈی کارڈ نہیں تھا، اس لیے انہوں نے اسکول کے سرکاری کاغذات جمع کرائے جن پر طلحہ کا نام، تصویر اور عمر درج تھی۔ تاہم اس کے باوجود انسٹاگرام نے تاحال اکاؤنٹ بحال نہیں کیا۔
جب طحٰہ سے پوچھا گیا کہ کیا اب طلحہ نیا اکاؤنٹ بنائیں گے یا پرانے اکاؤنٹ کی بحالی کا انتظار کریں گے تو انہوں نے کہا:
"سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اکاؤنٹ رپورٹ ہوا یا کسی اور وجہ سے مستقل طور پر ڈس ایبل کردیا گیا۔ البتہ ارادہ ہے کہ طلحہ جلد نئے اکاؤنٹ سے دوبارہ کانٹینٹ کرئیشن کا آغاز کریں گے۔”
ادھر طلحہ احمد کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کے فالورز انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل ہونے پر مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں اور اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.