اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

تصویر میں موجود لڑکے کو مداح کی جانب سے بوائے فرینڈ کہنے پر ہانیہ کا ردعمل آگیا

22 اگست, 2025 16:59

معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

 

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ تصاویر شیئر کیں تو ایک مداح نے انہیں اداکارہ کا نیا بوائے فرینڈ قرار دے دیاجس پر ہانیہ نے دلچسپ جواب دیا۔

 

ان تصاویر پر  صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے جب کہ بعض نے گلوکار عاصم اظہر سے متعلق بھی کمنٹس کیے۔

 

کچھ سوشل میڈیا صارفین نےکہا کہ ہانیہ عامر کی یہ تصویر دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کونے میں بیٹھے آنسو بہا رہے ہوں گے۔

 

ایک مداح خاتون نے ہانیہ عامر کی دوست کے ساتھ والی تصویر پر سوالیہ کمنٹ کیا کہ کیا یہ اداکارہ کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟

 

خاتون مداح کے جواب پر ہانیہ نے طنزیہ جواب دیا اورکہا ‘ہاں میرا اور کوئی کام نہیں ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔