اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ڈکی بھائی کی گرفتاری؛ رجب بٹ نے اہم راز کھول دیئے

23 اگست, 2025 14:27

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے ساتھی یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے ساتھی یوٹیوبر سعد الرحمان عرف "ڈکی بھائی” کی گرفتاری پر خاموشی توڑتے ہوئے اس اقدام پر سوالات اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں رجب بٹ نے کہا کہ قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے اور صرف چند چہروں کو نشانہ بنانا ناانصافی کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو گزشتہ ہفتے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ طور پر آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے تفتیش جاری رکھنے کے لیے ان کے ریمانڈ میں مزید چار دن کی توسیع کر دی۔

رجب بٹ نے کہا کہ اگر بیٹنگ ایپس کی تشہیر جرم ہے تو پھر پی ایس ایل کی جرسیوں پر لگے اسپانسرز کے لوگوز اور ان کے اشتہارات قومی ٹیلی وژن پر چلنے پر بھی سوال اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں صرف یوٹیوبرز اور چھوٹے انفلوئنسرز کو ہدف بنانا انصاف نہیں۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سوشل میڈیا پر سیکڑوں انفلوئنسرز نے بیٹنگ یا اس جیسی ایپس کو پروموٹ کیا ہے، لیکن کارروائی صرف چند افراد تک محدود ہے، جنہیں ’’پکڑنا آسان‘‘ سمجھا جاتا ہے۔

رجب بٹ نے ذاتی اختلافات کے باوجود ڈکی بھائی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں وہ ان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔