اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

گوندا کی اہلیہ طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں؛ شرمناک الزامات عائد

23 اگست, 2025 10:59

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار گوندا کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہو چکی ہے، جب کہ ان کی اہلیہ سنیتا اہوجہ نے شادی کے 38 سال بعد علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا نے دسمبر 2024 میں بمبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں ہندو میرج ایکٹ 1955 کے تحت باضابطہ طلاق کی درخواست دائر کی، جس میں شوہر پر بے وفائی، ناجائز تعلقات اور ازدواجی حقوق سے انکار جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق گوندا کو 25 مئی کو طلب کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اب تک کسی بھی سماعت میں پیشی نہیں دی۔ اس کے برعکس سنیتا اہوجہ ہر پیشی پر عدالت میں موجود رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے جون 2025 سے مسلسل مفاہمتی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن گوندا کی غیر حاضری اور عدم تعاون کے باعث صلح ممکن نہ ہو سکی۔

 

 

عدالت نے دونوں فریقین کو متعدد بار کاؤنسلنگ سیشنز میں شرکت کی ہدایت بھی دی، مگر گوندا کی مسلسل عدم دلچسپی نے مذاکرات کی راہیں بند کر دیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیحدگی اب حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں اس جوڑے کے درمیان کشیدگی کی خبریں اُس وقت سامنے آئیں جب سنیتا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ’اہوجہ‘ کا لاحقہ ہٹا دیا تھا۔ اسی دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں ایک طویل عرصے سے الگ رہ رہے ہیں، اگرچہ ابتدائی طور پر ان افواہوں کی تردید کی گئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گوندا کی ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ سے مبینہ قربت اس علیحدگی کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔ تاہم گوندا کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث ان کے مداح بے چینی سے ان کے ردعمل کے منتظر ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔