اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

عدالت کا ڈکی بھائی کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ آگیا

23 اگست, 2025 17:46

لاہور: جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے کیس میں یوٹیوبر سعد عرف ڈکی  بھائی  کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایجنسی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

یوٹیوبر سعد عرف ڈکی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ گرفتاری کے بعد این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بتایا کہ ملزم کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل ہے اور وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا۔

انکے خلاف درج مقدمہ میں یوٹیوبر پر آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعہ منی لانڈرنگ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے، عوام کو جوئے اور غیر قانونی سرمایہ کاری میں ملوث کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔