اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

گرفتاری کے بعد ڈکی بھائی کا پہلا بیان سامنے آگیا؛ اہم انکشافات کردیئے

25 اگست, 2025 14:48

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کا پہلا بیان منظر عام پر آ گیا ہے۔

 ڈکی بھائی نے اپنے کیریئر کا آغاز روسٹنگ ویڈیوز اور گیمز اسٹریمنگ سے کیا، بعد ازاں ولاگز کی جانب آئے اور متنازع بیانات، پیسوں کی نمائش اور مختلف شخصیات پر تنقید کے حوالے سے شہرت حاصل کی۔

گزشتہ دنوں انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک مبینہ متنازع ٹریڈنگ یا گیمبلنگ ایپ کی تشہیر کی، جس کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان پہنچا۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد انہیں ابتدائی طور پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا، جسے بعد میں چار دن کے لیے بڑھا دیا گیا۔ 23 اگست کو دوبارہ عدالت پیشی کے بعد ان کا جسمانی ریمانڈ مزید پانچ دن کے لیے منظور کر لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد الرحمان نے پہلی بار اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے روسٹنگ کے دور میں جو ویڈیوز بنائیں، وہ ایک غیر اخلاقی عمل تھا اور وہ اس پر پوری قوم سے معذرت خواہ ہیں۔

 مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ ایپس کی پروموشن کی پیشکش ہوئی، جن کی قانونی حیثیت کی تصدیق کیے بغیر انہوں نے ان کی تشہیر کی، کیونکہ یہ ایپس پی ایس ایل میچز کے دوران ٹی وی پر عام نظر آتی تھیں، اس لیے انہیں شبہ نہیں ہوا کہ یہ غیر قانونی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے اس غلطی پر بھی معافی مانگی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔