اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سینئر پاکستانی اداکارہ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک

25 اگست, 2025 11:04

سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، جس کے ذریعے ان کے نام پر لوگوں سے رقم طلب کی جا رہی ہے۔ اس واقعے کا انکشاف ان کی بہن اور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں ایک شخص اسما عباس کے نام سے ابراہیم نامی فرد سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے پیغامات پر ہرگز بھروسہ نہ کریں۔ اسما عباس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے موبائل نمبر سے لوگوں کو پیغامات بھیج کر رقم مانگی جا رہی ہے، جو کہ سراسر فراڈ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ایسے پیغامات کو نظر انداز کریں اور کسی صورت جواب نہ دیں۔

اسما عباس نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایک فون کال کے بعد ہیک ہوا، جس میں انہیں پارسل کی ترسیل کے حوالے سے ایک کوڈ واٹس ایپ پر موصول ہوا، جو فون کرنے والے شخص نے مانگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی زارا نے کچھ اشیاء بھیجی تھیں اور انہوں نے سمجھا کہ بارشوں کی وجہ سے پارسل تاخیر سے پہنچا ہے، اس لیے انہوں نے کوڈ شیئر کر دیا۔ تاہم، کوڈ دینے کے فوراً بعد ان کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا۔

اداکارہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے ہوشیار رہیں اور کسی بھی نامعلوم شخص کے ساتھ واٹس ایپ کوڈ یا ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔