اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کوہلی کی جانب سے انسٹا پر ‘بولڈ تصاویر’ لائک کرنے پر بھارتی اداکارہ بلآخر بول پڑیں

26 اگست, 2025 18:09

بھارتی اداکارہ اونیت کور نے ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر لائک کرنے پر ردعمل دے کر ویرات کی شرمندگی میں اضافہ کردیا۔

مئی میں ویرات کوہلی اُس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر اداکارہ اونیت کور کی بولڈ تصاویر لائیک کی گئیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اونیت کی تصاویر 30 اپریل کو ایک فین پیج پر پوسٹ کی گئی تھیں جس میں اداکارہ کو ایک سبز رنگ کے ٹاپ اور منی اسکرٹ میں دیکھا گیا۔

اونیت کی تصاویر پر کوہلی کے لائک نظر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں، یہاں تک کہ کچھ صارفین نے ان کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا جب کہ میمز بھی بنائی گئیں۔

معاملے کی شدت کو دیکھتے ہوئے ویرات کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحتی پیغام جاری کیا۔

کوہلی نے کہا میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب میں اپنی انسٹاگرام فیڈ کلئیر کر رہا تھا تو ممکن ہے کہ الگورتھم کی وجہ سے غلطی سے لائک ہوگیا ہو، ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں گزارش کرتا ہوں کہ بلا وجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

اونیت کور کا ردعمل:

جالندھر سے تعلق رکھنے والی اور ممبئی میں رہائش پزیر 23 سالہ اونیت کور ان دنوں اپنی بین الاقوامی فلم ’لو ان ویتنام‘ کی پروموشن کرر ہی ہیں۔

انھوں نے اس حوالے سے ہونے والی سرگوشیوں پر مسکراتے ہوئے مختصراً کہا  ملتا رہے پیار اور کیا کہ سکتی ہوں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔