فلم کے جی ایف کے معروف اداکار چل بسے

KGF film actor passes away
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور معروف آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو انتقال کر گئے۔
55 سالہ دنیش منگلورو فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹروک کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں فالج ہوگیا تھا۔ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز وہ برین ہیمرج کے باعث چل بسے۔ ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور ساتھیوں کی جانب سے افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دنیش منگلورو نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں سپر ہٹ فلم ’کے جی ایف‘ بھی شامل ہے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ایک ماہر آرٹ ڈائریکٹر بھی تھے اور ’شانتی نواسا‘ جیسی بڑی فلموں میں آرٹ ڈائریکشن کی ذمہ داریاں انجام دے چکے تھے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ایک تشویشناک پہلو پر بھی گفتگو جاری ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ جب سے فلم ’کنترا‘ کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے، اس سے جڑے چار افراد مختلف وجوہات کے باعث انتقال کر چکے ہیں، جس پر مداح گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.