اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

27 اگست, 2025 19:39

پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

اداکار کے مطابق بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی جس کا نام انہوں نے ‘نیمل منیب’ رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹااسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہے جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔