اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کتنی مہنگی ہے؟ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

27 اگست, 2025 12:32

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے منگیتر ٹریوس کیلسی نے منگنی کا اعلان کردیا۔

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کے منگیتر ٹریوس کیلسی نے حال ہی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا، اس موقع پر سب سے زیادہ توجہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی نے حاصل کی۔

جواہرات کے ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی میں ایک قدیم طرز کا کشن کٹ ہیرا جڑا ہوا ہے جس کا وزن تقریباً آٹھ سے دس قیراط کے درمیان ہے۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی مشہور جیولری ماہر اسٹیفنی گوٹلیب کا کہنا ہے کہ اس قسم کے قدرتی اور نایاب ہیروں کی قیمت چار سے آٹھ لاکھ امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق قدیم ہیرے اپنی منفرد تراش، قدرتی خصوصیات اور تاریخی کشش کی وجہ سے دیگر ہیرے سے ممتاز ہوتے ہیں۔

اسی طرح جواہرات کی ایک اور ماہر اولیویا لینڈو کے مطابق لمبے کشن کٹ ہیروں کا یہ انداز اس وقت دنیا بھر میں نہایت مقبول ہے، تاہم ایسے ہیرے انتہائی نایاب ہوتے ہیں اور انہیں حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ٹیلر کی انگوٹھی کا پیلے رنگ کا سونے کا بینڈ، جس میں ہاتھ سے کی گئی کندہ کاری اور باریک ہیرے جڑے گئے ہیں، اسے مزید دلکش اور منفرد بناتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Clear Cut (@theclearcut)

 

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس انگوٹھی کا ڈیزائن ٹیلر سوئفٹ کے وِنٹیج سے متاثرہ فیشن اور انداز سے مکمل طور پر مطابقت رکھتا ہے۔ اس کی بیزل سیٹنگ اور نفیس ساخت اسے ایک ایسا شاہکار بناتی ہے جو روایتی خوبصورتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ اولیویا لینڈو کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ ہیرے کا وزن پانچ سے سات قیراط کے درمیان ہو سکتا ہے، مگر اس کی تراش اسے اپنے اصل سائز سے بڑا دکھاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ انگوٹھی صرف ایک زیور نہیں بلکہ ایک نایاب فن پارہ ہے، جس کی عین نقل تیار کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس انگوٹھی کی مقبولیت کے بعد ایسے قدیم طرز کے ہیروں کی مانگ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے ان کی قیمتیں بھی بلند ہو جائیں گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔