ریتھک نے پرتعیش اپارٹمنٹ گرل فرینڈ کو کتنے کرائے پر دیا؟

How much did Hrithik rent his luxurious apartment to his girlfriend?
بالی ووڈ سپر اسٹار ریتھک روشن نے ممبئی میں واقع اپنا پرتعیش گھر گرل فرینڈ صبا آزاد کو ماہانہ کرائے پر دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جائیداد کی دستاویزات تک حالیہ رسائی کے مطابق ریتھک روشن نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع اپنا لگژری فلیٹ گرل فرینڈ صبا آزاد کو 75 ہزار بھارتی روپے ماہانہ کرائے پر دیا ہے۔
یہ اپارٹمنٹ منت اپارٹمنٹس میں واقع ہے، جو جوہو ورسووا لنک روڈ پر ہے اور یہ شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔
بھارتی رپورٹس کے مطابق مقامی بروکرز نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے میں تین بیڈ کا اپارٹمنٹ جو کہ ایک ہزار سے 1300 اسکوائر فٹ رقبے کا ہو اس کاکرایہ عام طور پر ایک سے دو لاکھ ماہانہ ہے۔
تاہم اس حوالے سے ریتھک روشن سے بھارتی میڈیا نے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بات نہ ہوسکی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.