ارسلان نصیر کی سوشل میڈیا پر حریم فاروق کو نکاح کی پیشکش، مداح حیران

Arsalan Naseer Proposes Marriage to Hareem Farooq on Social Media, Fans Surprised
معروف اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے حال ہی میں اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق کو سوشل میڈیا پر نکاح کی غیر متوقع پیشکش کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیاہ لباس اور لال اجرک میں ملبوس دلکش تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔
اداکارہ نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا، ’’میں لائی ہوں اجرک، آپ لائیں تالیاں۔‘‘ اسی پوسٹ پر ارسلان نصیر نے تبصرہ کرتے ہوئے محض دو الفاظ لکھے: ’’نکاح پلیز؟‘‘ ان کے اس مختصر اور غیر متوقع کمنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا اور یہ تبصرہ فوراً وائرل ہو گیا۔
صارفین کی بڑی تعداد نے اس دلچسپ اور ہلکے پھلکے انداز میں دی گئی پیشکش پر خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔ کئی مداحوں نے دونوں فنکاروں کی جوڑی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ مذاق حقیقت کا روپ دھار لے۔
کچھ صارفین نے اسے مزاح کا خوبصورت انداز قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے ممکنہ شوبز جوڑی کی شروعات سمجھا۔
حریم فاروق کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اور بااثر اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف اداکاری میں مہارت رکھتی ہیں بلکہ پروڈکشن کے شعبے میں بھی خود کو منوا چکی ہیں۔ ان کی فلمیں ’جاناں‘ اور ’پرچی‘ کامیاب رہیں، جبکہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے اوپننگ شو کی میزبانی کے ساتھ ساتھ کئی عالمی برانڈز کی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
دوسری جانب ارسلان نصیر نے اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی اور بعدازاں ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’’چپکے چپکے‘‘ کے ذریعے اداکاری میں قدم رکھا۔ اس ڈرامے میں ان کی جوڑی ایمن سلیم کے ساتھ بے حد پسند کی گئی اور ناظرین نے ان کے مزاحیہ انداز کو خوب سراہا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.