اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا نے منگنی کر لی؛ لڑکا کون؟

28 اگست, 2025 11:42

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی، شہزادی شیخہ مہرا اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار فرنچ مونٹانا نے منگنی کرلی۔

 رپورٹس کے مطابق یہ رشتہ رواں برس جون میں پیرس فیشن ویک کے دوران باضابطہ طور پر طے پایا، جس کے بعد دونوں شخصیات کی جوڑی کو ایک نمایاں اور غیر معمولی تعلق قرار دیا جا رہا ہے، جو ایک طرف خلیجی شاہی خاندان جبکہ دوسری طرف بین الاقوامی موسیقی کی دنیا سے جڑا ہے۔

شہزادی شیخہ مہرا کو گھڑ سواری، فلاحی سرگرمیوں اور عوامی بہبود کے کاموں کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل شادی شدہ تھیں اور جولائی 2024 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے سابق شوہر پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹی ہے، جس کی عمر 15 ماہ ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 🌱 (@aplasticplant)

 

شہزادی اور فرنچ مونٹانا کے تعلقات کی افواہیں اس وقت زور پکڑنے لگیں جب دونوں کو گزشتہ برس مختلف مواقع پر دبئی، مراکش اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اکتوبر 2024 میں شہزادی نے پہلی بار فرنچ مونٹانا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ دبئی کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرتے دکھائی دیے۔ بعد ازاں جون 2025 میں دونوں کی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصاویر منظر عام پر آئیں، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔