اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف ہالی ووڈ اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں

28 اگست, 2025 10:28

معروف ہالی ووڈ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال کر گئیں۔ 42 سالہ اداکارہ نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ ویرونیکا ایچیگوئی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے خلاف نبرد آزما تھیں اور علاج کے دوران ہی ان کا انتقال ہوا۔

اداکارہ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، جس کے باعث انہیں نہ صرف اسپین بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہیں بہترین اداکارہ کے طور پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں اور کرداروں میں حقیقت پسندی نے انہیں انڈسٹری میں منفرد مقام دلایا۔

اداکارہ کی آخری فلم Artificial Justice سال 2024 میں ریلیز ہوئی، جو ایک سیاسی اور سنسنی خیز کہانی پر مبنی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا، جو عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرتی ہے۔ ویرونیکا کی یہ فلم نہ صرف ان کے کیریئر کا اہم سنگ میل ثابت ہوئی بلکہ موجودہ دور کے حساس موضوعات پر روشنی ڈالنے کی کامیاب کوشش بھی سمجھی گئی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔