کیا آپ کی گووندا سے طلاق ہو گئی؟ سوال پر سنیتا آہوجا نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

"Have You Divorced Govinda?" — Sunita Ahuja Hits Back at Reporter Over Question
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید ہو گئی ہے.
حال ہی میں سنیتا آہوجا نے ایک مذہبی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں واضح طور پر ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ سنیتا نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ گووندا صرف میرے ہیں اور کوئی بھی طاقت ہمیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔
رپورٹ کے مطابق سنیتا آہوجا نے میڈیا کے کردار پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ جب ہم دونوں میاں بیوی اتنے قریب اور خوش نظر آ رہے ہیں، تو کیا یہ منظر اُن تمام افواہوں کو غلط ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں؟
انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ہمارے درمیان کوئی مسئلہ ہوتا تو ہم اتنے قریب نہ ہوتے، بلکہ ایک واضح دوری نظر آتی۔ ان کا کہنا تھا، "چاہے اوپر سے کوئی بھی آ جائے، میرا گووندا صرف میرا ہے اور کسی کا نہیں۔”
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنیتا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم خود کوئی بات نہ کریں، براہ کرم آپ لوگ بھی قیاس آرائیاں نہ کیا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں پر یقین نہ کریں جن کی تصدیق ہم نے خود نہ کی ہو۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حال ہی میں گووندا اور سنیتا آہوجا نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک مذہبی تقریب کا انعقاد کیا تھا، جس میں دونوں کو نہایت عقیدت کے ساتھ رسومات ادا کرتے ہوئے اور میڈیا نمائندوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس موقع پر گووندا نے میرون رنگ کا کُرتا جبکہ سنیتا نے اسی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔ ان لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جوڑے کے درمیان کسی قسم کی کشیدگی نہیں، اور اس طرح طلاق سے متعلق افواہوں کا ڈراپ سین ہو چکا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.