اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ایک اور مشہور و معروف پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار

28 اگست, 2025 15:12

لاہور: ایک اور مشہور و معروف ٹک ٹاکر خرم گجر فراڈ کے الزام میں گرفتار ہوگیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا، ایف آئی آر متن کے مطابق ٹک ٹاکر نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ 2 لاکھ یورو کا فراڈ کیا۔

متن کے مطابق خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے جبکہ ایک سال بعد بھی پلاٹ نہ دکھایا گیا اور نہ خرید کر دیا گیا۔

رانا الیاس نامی شہری نے موقف اختیار کیا کہ رقم کے مطالبے پر خرم گجر انکاری ہوگیا اور دھمکیاں دیں، متاثرہ شہری رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

پولیس نے دھمکیوں اور امانت میں خیانت کے الزام پر ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار کرلیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔