معروف ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

Famous TikTok Star Natasha Elin Passes Away at 28 After Battle with Cancer
ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نتاشا ایلن طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
نتاشا نے اپنی بیماری کے خلاف جنگ کو نہ صرف ہمت اور حوصلے سے لڑا بلکہ اسے ایک دستاویزی شکل میں سوشل میڈیا پر پیش کر کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ وہ 22 اگست کو کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں۔
نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ’’پیار، مہربانی اور خوشی سے بھرپور ایک خوبصورت روح‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نتاشا نے بے شمار دلوں کو چھوا اور وہ سائنوویئل سارکوما جیسے مہلک کینسر کی آگاہی کی ایک نمایاں مثال بن گئی۔ اس کی یاد ہمیشہ ان لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی جنہیں اسے جاننے کا شرف حاصل ہوا۔
یاد رہے کہ نتاشا کو 2020 میں گھٹنے میں ایک مہلک رسولی کی تشخیص ہوئی تھی، جو بعد ازاں بڑھ کر اسٹیج فور سائنوویئل سارکوما میں تبدیل ہو گئی۔ اس نایاب اور مہلک کینسر میں بچنے کے امکانات صرف 15 فیصد تھے، تاہم نتاشا نے ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی اور سوشل میڈیا کے ذریعے کینسر سے متعلق آگاہی مہم چلائی، تاکہ دوسروں کو نہ صرف حوصلہ دیا جا سکے بلکہ قیمتی جانیں بھی بچائی جا سکیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.