گووندا نے اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر بلآخر خاموشی توڑ دی؛ اہم بیان سامنے آگیا

Govinda Finally Breaks Silence on Separation Rumors with Wife; Important Statement Released
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑدی۔
ایک حالیہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور اپنی بیوی کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔
اداکار نے کہا کہ ’’مجھے جو کچھ بھی ملا ہے، میری اس کی بھی اوقات نہیں تھی۔‘‘ انہوں نے علیحدگی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہے۔ گووندا کا کہنا تھا کہ مرد چاہے جتنا بھی پیسہ یا شہرت حاصل کر لے، اس کی قسمت کا دار و مدار اس کی بیوی پر ہی ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت نہیں کرتے۔
تقریب کے دوران گووندا کے ہمراہ ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی موجود تھیں، انہوں نے بھی واضح الفاظ میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا: ’’میرا شوہر صرف میرا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا میں گووندا اور سنیتا کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں، تاہم اب دونوں کے بیانات کے بعد ان خبروں کی مکمل طور پر تردید ہو گئی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.