اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

منال خان اور احسن محسن کے درمیان علیحدگی کی خبریں؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

29 اگست, 2025 13:50

اداکارہ منال خان نے شوہر و اداکار احسن محسن اکرام سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر ردعمل دے دیا ہے۔

 حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں زور پکڑ گئی تھیں کہ دونوں کے تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں، جس کی بنیاد منال خان کی انسٹاگرام بائیو میں کی گئی تبدیلی کو قرار دیا جا رہا تھا۔

 شوبز سے متعلق مختلف سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام بائیو میں موجود نام "منال احسن” کو تبدیل کر کے دوبارہ "منال خان” لکھ دیا ہے، جس سے یہ تاثر ملا کہ دونوں کے درمیان فاصلے پیدا ہو چکے ہیں۔

 

 

ان افواہوں کے بعد بعض مداحوں نے اس قیاس آرائی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ "انسٹاگرام نادرا کا شناختی کارڈ نہیں کہ ہر صورت اصل نام لکھا جائے”۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ صرف بائیو کی تبدیلی سے کسی کے ذاتی تعلقات پر نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں۔

 

 

تاہم اب اداکارہ منال خان نے ان تمام افواہوں کا جواب اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دیا ہے۔ انہوں نے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا: "شادی کو تقریباً 4 سال ہو چکے ہیں۔” اس پوسٹ نے تمام قیاس آرائیوں کو رد کر دیا اور واضح کر دیا کہ دونوں کے درمیان رشتہ خوشگوار انداز میں قائم ہے۔

 

 

 

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے 10 ستمبر 2021 کو شادی کی، اور 2023 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔