اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

غدارکا بیٹا کہا جاتا ہے، والد کی بھارت میں بہت عزت ہے مگر مجھے پاکستان سے محبت ہے، اذان سمیع

31 اگست, 2025 15:22

پاکستانی اداکار، گلوکار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے متعدد بار مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان کے خلاف بولیں مگرانہوں نے ایسا نہیں کیا۔

حال ہی میں گلوکار و اداکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ  مجھ سے کئی بار کئی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ میں اپنے والد سے لاتعلقی کا اظہار کروں، جب کہ میں اپنے والد سے بہت محبت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا بطور پاکستانی میں والد کی کئی چیزوں سے اتفاق نہیں کرتا لیکن میں ان کی بحیثیت والد بہت عزت کرتا ہوں۔

اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کرتا ہوں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں اور کہتے ہیں غدار کا بیٹا، جب کہ میں تو یہاں رہتا ہوں، میں نے پاکستانی انڈسٹری میں رہنے اور کام کرنے کا انتخاب کیا، پھر بھی مجھے اپنے والد کے فیصلوں پر نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میرے والد کی بھارت میں بہت عزت ہے، ان کے پاس وہاں کی شہریت ہے، انہیں وہاں پدماشری سے بھی نوازا جا چکا ہے، میں جب چاہوں وہاں جا سکتا ہوں لیکن میں کبھی نہیں گیا، مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

اداکار نے کہا میری والدہ اور آبا واجداد حب الوطن ہیں، کیا مجھے پوری زندگی یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ میں بھی حب الوطن ہوں؟

اذان سمیع خان کا کہنا تھا ایسی تنقید کافی تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ میں خود بھی بہت محب وطن ہوں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔