اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں

01 ستمبر, 2025 10:37

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریا مراٹھے طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ اداکارہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اتوار کے روز انہوں نے ممبئی میں واقع اپنے گھر پر آخری سانس لی۔

اداکارہ نے 2012 میں اداکار شانتانو موگھے سے شادی کی تھی، جن کے ساتھ ان کی زندگی نہایت خوشگوار گزری۔ سوشل میڈیا پر وہ آخری مرتبہ اگست 2024 میں متحرک دیکھی گئیں، جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں۔

پریا کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کے قریبی ساتھی، مداح اور ٹی وی انڈسٹری سے جڑی کئی مشہور شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔