اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف بھارتی کامیڈین کی والدہ کی خود کشی؟ منور فاروقی کا انکشاف

01 ستمبر, 2025 18:03

بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک دردناک واقعے کا ذکر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے گھریلو تشدد سے تنگ آکر خودکشی کر لی تھی۔

منور نے بتایا کہ ان کے والد اپنی اہلیہ کے ساتھ انتہائی سخت رویہ رکھتے تھے اور ان پر تشدد کرتے تھے۔ جب منور صرف 13 سال کے تھے، ان کی والدہ نے 22 سال تک والد کے ظلم سہنے کے بعد زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اس واقعے نے منور کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ والدہ کی خودکشی کے دو سال بعد ان کے والد کو فالج کا دورہ پڑا اور وہ 11 سال تک بستر پر رہے۔ ابتدائی طور پر منور اپنے والد کو والدہ کی موت کا ذمے دار سمجھتے تھے اور ان سے نفرت کرتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ انھوں نے اپنے والد کو معاف کر دیا۔ منور کا کہنا تھا کہ ان کے والد بھی مشکل حالات سے گزر رہے تھے اور ان کا کوئی ساتھ نہ تھا جس کی وجہ سے انھوں نے دل بڑا کیا اور آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

منور فاروقی کا کہنا تھا کہ وقت نے ان کو معافی اور آگے بڑھنا سکھایا۔ واضح رہے کہ منور فاروقی بھارت کے معروف کامیڈین ہیں اور بگ باس جیت کر شہرت حاصل کی۔ انھوں نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد ایک میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کی اور اب خوش حال زندگی گزار رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔