اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

لاہور میں سیلاب کی تباہ کاریاں، گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر متاثر

01 ستمبر, 2025 14:00

لاہور کے علاقے چوہنگ کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہونے کے نتیجے میں گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوا۔

اداکارہ نے پانی اترنے کے بعد اپنے گھر کی تازہ صورتحال کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی پانی داخل ہونے سے گھریلو سامان بری طرح بکھر گیا ہے۔

ویڈیو میں عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ساتھ مل کر متاثرہ گھر کی صفائی کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث قریبی ہاؤسنگ سوسائٹیز زیرِ آب آگئی تھیں، جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔