اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

دنانیر مبین کی نئی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پر برہم

02 ستمبر, 2025 14:39

پاکستان کی معروف اداکارہ دنانیر مبین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر "ہماری پاری ہو رہی ہے” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ حال ہی میں دنانیر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ابتدا میں بغیر میک اپ کے نظر آتی ہیں اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

ویڈیو میں دنانیر نے مزاحیہ انداز میں کہا، "پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں”۔ تاہم، ویڈیو پر ملے جلے ردِعمل دیکھنے میں آئے۔ کچھ صارفین نے ان کے انداز کو اداکارہ ہانیا عامر سے مشابہ قرار دیا، جبکہ بعض مداحوں نے سوال اٹھایا کہ "اتنی بڑی اداکارہ ہوکر اس طرح کے مواد کی کیا ضرورت ہے؟”

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔