اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف اداکارہ 39 سال کی عمر میں پُر اسرار انداز میں ہلاک

02 ستمبر, 2025 10:57

امریکہ کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو کی اسٹار کیلسے بیٹمین 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

امریکہ کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم موت کی وجوہات فی الحال واضح نہیں ہو سکیں۔

کیلسے بیٹمین کا تعلق امریکی ریاست یوٹاہ سے تھا اور انہوں نے 2009 میں وی ایچ ون (VH1) کے مشہور رئیلٹی شو راک آف لَو کے تیسرے اور آخری سیزن میں حصہ لیا تھا۔ اس شو میں کیلسے نے آخری نو امیدواروں میں جگہ بنائی تھی، مگر ساتویں قسط میں انہیں مقابلے سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس سیزن کے بعد یہ شو بند کر دیا گیا تھا۔

اداکارہ کی اچانک موت کی خبر نے ان کے مداحوں اور رئیلٹی شوز کے شائقین کو غمزدہ کر دیا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کیلسے بیٹمین کی وفات ان کے فینز کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے اور ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔