معروف پاکستانی اداکارہ پر سرعام تشدد

Famous Pakistani Actress Publicly Assaulted
معروف پاکستانی اسٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد اور فائرنگ کرکے دھمکایا گیا ہے۔
پاکستانی اسٹیج اداکارہ اقراء پر تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں تشدد اور فائرنگ کرکے دھمکانے کا واقعہ پیش آیا۔
اسٹیج آرٹسٹ اقراء کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران تھپڑ مارے، شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا،ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.