اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ٹک ٹاکر سامعہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا کون؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

02 ستمبر, 2025 11:23

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن زاہد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست سامعہ حجاب کو ایک شخص کی جانب سے شادی سے انکار پر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جو ناکام رہی۔ سامعہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ لاہور کا رہائشی حسن زاہد گزشتہ تین ماہ سے انہیں ہراساں کر رہا تھا اور حال ہی میں اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ تک بھی پہنچ گیا۔

سامعہ کے مطابق ملزم نے اُن سے زبردستی ساتھ چلنے کو کہا اور انکار پر زبردستی کار میں دھکیل کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے وقت ان کی والدہ بیمار تھیں اور گھر پر موجود تھیں جبکہ بھائی گھر سے باہر تھا۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا یا قتل کیا گیا، تو اس کا مکمل ذمہ دار حسن زاہد ہوگا۔

اسلام آباد پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔