اداکارہ کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ وجہ بتا دی

پاکستانی اداکارہ کومل عزیر نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کیلئے انڈسٹری کا ماحول ٹھیک نہیں۔
میزبان کی جانب سے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق سوال پر کومل عزیز نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کیلئے شوبز انڈسٹری کا ماحول ٹھیک نہیں ہے۔
کومل عزیز نے نہ صرف مقبول ڈراموں میں کام کیا بلکہ وہ ایک کامیاب کاروباری خاتون بھی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے گھنٹے بہت زیادہ تھے، مجھے انڈسٹری میں معاوضے کے حوالے سے مسائل نہیں تھے کیونکہ میں اپنے بزنس سے پیسے کما رہی تھی لیکن ہاں مجھے ماحول سے مسائل تھے۔
کومل عزیز کا کہنا تھا کہ باتھ روم صاف نہ ہونے، وقت پر کھانا نہ ملنے اور شوبز کی سیاست کی وجہ سے ذہنی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میرا کوئی دوست نہیں بلکہ اس انڈسٹری میں کسی نے دوست نہیں بنائے ، دوست صرف انسٹاگرام اور فیس بک کی حد تک ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.