ماورا حسین نے لڑکیوں کو کون سا اہم مشورہ دے دیا؟

What important advice did Mawra Hussain give to girls?
ماورا حسین نے اپنی شادی کے بعد زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کرنے والی لڑکیوں کو عروسی جوڑے سے متعلق مشوہ دیا ہے۔
ماورا حسین نے ایک برانڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی انھوں نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کے موقع پر کسی قسم کا دباو نہ لیں، وہ لباس پہنیں جو ان کی استطاعت کے مطابق ہو۔
View this post on Instagram
ماورا حسین کا کہنا تھا کہ دلہنیں دوسرے لوگوں کی جانب نہ دیکھیں کہ کس نے کتنا مہنگا جوڑا پہنا تھا، آپ دلہن ہیں آپ جو پہنیں گی اچھا لگے گا۔
اداکارہ نے اپنے سسرال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ خاندانی ورثے کی قدر نہیں جانتی تھیں، اپنی شادی پر ساس کا جوڑا اور دادی ساس کے زیورات پہن کر خوشی ہوئی۔
View this post on Instagram
ماورا نے خواہش بھی ظاہر کی وہ اب ان چیزوں کو اپنی ہونے والی بیٹی یا بہو کو دیں گی۔
واضح رہے اداکارہ ماورا حسین اوراداکار امیر گیلانی کی شادی رواں سال 5 فروری کو لاہور میں ہوئی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.