عاطف اسلم کے کنسرٹ میں اسٹیج پر ڈانس کرنے والی یہ لڑکی کون؟

Who Is the Girl Dancing on Stage at Atif Aslam’s Concert?
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں۔
گلوکار عاطف اسلم کے کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون مداح کو اسٹیج پر چڑھ کر گلوکار کے بالکل سامنے غیر شائستہ انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "موسیقی نے لوگوں کو دیوانہ، غیر معمولی اور مفلوج بنا دیا ہے، ایسے مناظر دیکھنا مزاحیہ ہوتا ہے۔” ایک اور صارف کا کہنا تھا، "یہ بےہودگی کی انتہا ہے اور کچھ لوگ اسے جدیدیت یا انفرادیت سمجھتے ہیں، جو افسوسناک ہے۔”
View this post on Instagram
ایک مداح نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، "یہ لڑکی اس مچھر کی طرح ہے جو اس وقت کان کے پاس آ کر ڈانس کرتا ہے جب میں واش روم میں ہوتا ہوں۔” جبکہ ایک اور نے اسے "نامناسب اور غیر ضروری حرکت” قرار دیا۔
تنقید صرف خاتون مداح تک محدود نہیں رہی، بلکہ کچھ صارفین نے عاطف اسلم پر بھی سوالات اٹھائے۔ ایک مداح نے لکھا، "ان کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اور وہ کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ والد سے ایسا کون سا رشتہ تھا جو انہیں روک نہیں سکا۔”
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.