بھارت کے معروف اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

دہلی: بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو بدھ کو ریپ کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ پارٹی کے دوران واش روم کے اندر ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
پولیس کے مطابق آشیش کپور کی خاتون سے انسٹاگرام پر جان پہچان ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسے اپنے ایک دوست کے گھر ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا، جہاں یہ واقعہ پیش آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں ابتدا میں خاتون نے اداکار آشیش، انکے دوست، دوست کی بیوی اور 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا، تاہم بعد میں خاتون نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی صرف آشیش کپور نے کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی، لیکن پولیس کو کوئی ایسی فوٹیج دستیاب نہیں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ آشیش کپور بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ہیں اور انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے جس میں لوو میرج یا ارینج میرج، دیکھا ایک خواب، چاند چھپابادل میں وغیرہ شامل ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.