اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

معروف بھارتی اداکارہ کاجل اگروال انتقال کرگئیں؟

04 ستمبر, 2025 20:01

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجل اگروال کی اچانک موت کی خبریں افواہیں بن کر پھیل گئیں۔ ایسی اندوہ ناک خبروں سے ان کے مداحوں کے دل دہل گئے۔

 

سوشل میڈیا ایپس بالخصوص ٹک ٹاک پر مختلف ویڈیوز کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ کاجل اگروال ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں ہیں۔

چند ہی گھنٹوں ان افواہوں کو ہزاروں صارفین نے دنیا بھر میں پھیلا دیا۔ مداحوں کی جانب سے غم اور افسوس کے پیغامات بھی سامنے آنے لگے تاہم ان خبروں کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔

کاجل اگروال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تازہ تصاویر اور اسٹوریز شیئر کی ہیں، جن سے یہ واضح ہوگیا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور اس وقت مالدیپ میں اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے نئی پوسٹس سامنے آنے کے بعد ان کی موت سے متعلق تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوگئیں۔

خیال رہے کہ کاجل اگروال جنوبی بھارتی سنیما کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں اور وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے تیلگو، تامل اور ہندی فلم انڈسٹری میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ بالی وُڈ میں ان کی فلم سنگم میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکاری نے خاصی مقبولیت حاصل کی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔