اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد طلاق لے لی

04 ستمبر, 2025 11:08

بھارتی ڈراموں "شرارت” اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔

اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔

سمپل کول نے مزید کہا کہ الگ ہونے کا تصور بھی نہیں کر پاتی۔ میں محبت کے ساتھ جیتی ہوں اور اپنی زندگی میں خوشی اور روحانیت کو اہمیت دیتی ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ طلاق کے باوجود وہ منفی خیالات کو جگہ دینے کے بجائے محبت، خوشی اور مثبت توانائی کے ساتھ اپنی بقیہ زندگی گزارتی رہیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ سمپل کول اور راہول لومبا نے 2010 میں شادی کی تھی اور ڈیڑھ دہائی تک ایک دوسرے کے ساتھی رہے۔

سمپل کول اپنی شاندار اداکاری کی بدولت ہمیشہ ناظرین کے دلوں میں جگہ بناتی رہی ہیں۔ وہ آخری بار 2022 کے ڈرامے "ضدی دل مانے نہ” میں نظر آئیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔