معروف پاکستانی گلوکارہ پر ریچھ کا حملہ

Famous Pakistani singer attacked by bear
معروف پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں براؤن ریچھ کے حملے میں زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق گلوکارہ دیوسائی میں ایک گانے کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھیں اور دورانِ کیمپنگ ریچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے فوراً بعد قراۃ العین بلوچ کو زخمی حالت میں اسکردو کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ریچھ کے حملے میں گلوکارہ کے دونوں بازو زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ دیوسائی جیسے جنگلی علاقوں میں کیمپنگ صرف ہوٹلوں یا محفوظ مقامات کے قریب ہی کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.