پنجاب میں سیلاب نے معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کی جان لے لی

Flood in Punjab Claims Life of Famous Pakistani TikToker
پھالیہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر مقبولیت حاصل کرنے والا نوجوان اویس ویڈیو بناتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق اویس کو سیلابی پانی میں ویڈیوز بنانے کا شوق تھا، جس کی بدولت اس نے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کی۔ اس کے فالورز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار اور لائکس 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد تھے۔
اویس حالیہ دنوں میں مزید ویوز اور لائکس حاصل کرنے کی کوشش میں خطرناک مقامات پر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ بدقسمتی سے ایک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور واپس نہ آ سکا۔ ریسکیو 1122 نے اس کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔
ٹک ٹاک کا جنون جان لے گیا، یہ ٹک ٹاکر اویس ہے، اس کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے، منڈی بہائوالدین میں دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ویڈیوز بناتا تھا، زیادہ ویوز کےلئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! pic.twitter.com/EaPzLYMQuB
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 4, 2025
یہ واقعہ اس بات کی ایک اور افسوسناک مثال ہے کہ سوشل میڈیا پر شہرت کی دوڑ میں نوجوان کس قدر خطرناک حد تک جا سکتے ہیں۔ اویس کی ہلاکت پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی نوجوان جان لیوا ویڈیوز بناتے ہوئے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.