اقرا کنول بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Iqra Kanwal is in big trouble
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اقرا کنول کو نوٹس جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن جوا اور بیٹنگ ایپس کے فروغ کے معاملے میں معروف یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ رجب بٹ، اقرا کنول اور محمد انس علی کو 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے تاکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا سکیں۔
دوسری جانب معروف یوٹیوبر "ڈکی بھائی” کو غیر قانونی جوا ایپلیکیشنز کی پروموشن کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کر دی گئی۔
ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر کی، جس پر 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم)، 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل کی گئی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.