اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ٹک ٹاک پر لڑکیوں کے لباس میں ویڈیو بنانے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی

07 ستمبر, 2025 17:28

خیبرپختونخوا ( کے پی ) کے ضلع صوابی میں ٹک ٹاک پر لڑکیوں کا لباس پہن کر ویڈیو بنانے  والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی۔

ترجمان پولیس لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز بناتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی  تھی۔

انہوں نے  بتایا کہ شکایات سامنے آنے کے بعد چوکی بام خیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نےگرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے آئندہ ایسی غیراخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔