اداکار ڈوین جانسن کے وزن میں حیران کن کمی کی اصل وجہ سامنے آگئی

The real reason behind actor Dwayne Johnson's shocking weight loss revealed
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین "دی راک” جانسن کے وزن میں حیران کن کمی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین "دی راک” جانسن نے اپنی حالیہ وزن میں کمی سے متعلق گردش کرتی افواہوں اور مداحوں کی تشویش کا جواب دیتے ہوئے اصل وجہ واضح کر دی ہے۔
وینس فلم فیسٹیول میں فلم دی اسمیشنگ مشین کے پریمیئر کے دوران جب ڈوین جانسن نے ریڈ کارپٹ پر ڈرامائی طور پر بدلی ہوئی اور دبلی پتلی شخصیت کے ساتھ انٹری دی تو مداح حیران رہ گئے۔
فلم میں ایم ایم اے لیجنڈ مارک کیر کا کردار ادا کرنے والے جانسن، جو ماضی میں فائٹر کے روپ کے لیے وزن بڑھا چکے ہیں، اب اچانک سمارٹ اور پتلے نظر آئے، جس پر ان کے مداحوں کو ان کی صحت کے حوالے سے خدشات لاحق ہوئے۔ تاہم، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور یہ تبدیلی دراصل ان کے اگلے فلمی کردار کے تقاضوں کا حصہ ہے۔
View this post on Instagram
ڈوین جانسن نے انکشاف کیا کہ ان کا آئندہ پراجیکٹ لزرڈ میوزک ہے جس میں وہ "چکن مین” نامی کردار ادا کریں گے۔ یہ کردار ایک 70 سالہ سنکی شخصیت پر مبنی ہے، جس کا سب سے قریبی دوست ایک مرغی ہے۔ جانسن کا کہنا تھا کہ ہدایت کار بینی سیفڈی نے جب انہیں یہ منفرد کہانی سنائی تو وہ صرف 45 منٹ میں قائل ہو گئے اور فوراً کہا، "میں ہی آپ کا چکن مین ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ اس کردار کے لیے وزن میں مزید کمی کی ضرورت ہے اور یہ جسمانی تبدیلی کا سفر ابھی جاری ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں کم مرغی کھانی پڑے گی، بالکل ویسے ہی جیسے دی اسمیشنگ مشین کے لیے خود کو جسمانی طور پر ڈھالنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ ڈوین جانسن کی فلم دی اسمیشنگ مشین رواں سال 3 اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.