اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

حمیرا اصغر کے قتل کیس میں نئے انکشافات؛ میڈیکل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

11 ستمبر, 2025 10:54

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں میڈیکل لیگل (ایم ایل) رپورٹ میں نئے انکشافات کیے گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے کپڑوں پر خون کے نشانات اور ڈی این اے کے شواہد پائے گئے ہیں، جس سے قتل کے شبہات کو مزید تقویت ملی ہے۔

ایم ایل رپورٹ نے اس خدشے کو تقویت دی ہے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حمیرا اصغر کی لاش مکمل حالت میں نہیں تھی بلکہ صرف ہڈیاں تھیں، جو کہ واقعے کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش جولائی 2025 میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی، جس کے بعد واقعے نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں شدید ہلچل مچادی تھی۔ 18 اگست 2025 کو کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ ان کے کمرے اور واش روم سے خون کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ تاہم، پولیس کا کہنا تھا کہ حتمی فرانزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، اور رپورٹ ملنے کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔