ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

نماز یا فیشن شو؟ نعیمہ بٹ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین برہم

11 ستمبر, 2025 21:18

اداکارہ نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر نماز کے بعد کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ مکمل حجاب اور مکمل میک اپ میں جلوہ افروز تھیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے روحانیت سے لبریز کیپشن بھی دیاکہ بے شک، نماز پوری کائنات میں سب سے محفوظ جگہ ہے۔

نعیمہ بٹ کی انسٹا گرام پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا ایمان بھی جاگا اور تجزیاتی صلاحیتیں بھی۔ کچھ نے اداکارہ کی تعریف کی کہ وہ عبادت کو سوشل میڈیا پر فروغ دے رہی ہیں جبکہ دوسروں نے پوچھا کہ یہ نماز تھی یا کوئی میک اپ ٹیوٹوریل کا نیا ایڈیشن؟

سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ نماز کے بعد اتنا فریش میک اپ؟ ہمارا تو وضو میں ہی کاجل بہہ جاتا ہے۔ ایک اور صارف نے کہاکہ مشہور شخصیات اب نماز بھی لائکس اور فالوورز کے لیے ادا کرنے لگیں؟۔

نعیمہ بٹ کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا مگر ان کی انسٹا ہسٹری دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ جلد کوئی دلچسپ” جواب دے سکتی ہیں۔

نعیمہ بٹ کی ایک فین نے لکھا کہ اتنا زیادہ میک اپ کرکے نماز ؟ ایسا نہیں ہوتا میم، آپ نے نماز پڑھی ہوگی اور یہ اچھی بات ہے مگر اس کے بعد تصویر دکھانا ضروری تھا؟۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔