ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پاک بھارت میچ؛ پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت، بھارتی صارفین سیخ پا

12 ستمبر, 2025 16:50

آنے والے اتوار کو ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ یعنی پاک بھارت میچ کے حوالےسے روایتی طورپر بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حریف بھارت کے میچ سے قبل بھارتیوں کی جانب سے بچگانہ حرکتوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

آئی پی ایل میں اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو نکال دیا۔

 

پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے لوگو کی جگہ ایک سفید ڈبہ لگا دیا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا لوگو واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

اس غیر اخلاقی اقدام پر دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور مداحوں نے تنقید کی، اس حرکت پر بھارتی صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اس پوسٹ کو احمقانہ اور اوچھی حرکت قرار دی۔

اس سخت دباؤ اور تنقید کے بعد پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن ہی بند کر دیا، تاہم کرکٹ شائقین اس  حرکت کو کھیل کی روح کے منافی اور کھیل کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں تو ان کا دوسرا ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا۔

اس کے علاوہ اگر پاکستان اور بھارت فائنل تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں تو 28 ستمبر کو ایشیا کپ میں دونوں حریفوں کا تیسرا بڑا معرکہ بھی ممکن ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔