فہد مصطفیٰ کی معروف شوبز شخصیت سے دوسری شادی کی خبریں؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

Rumors of Fahad Mustafa's Second Marriage to a Well-Known Showbiz Personality? The Truth Revealed
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نئی افواہ گردش کر رہی ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثنا فہد کے بعد دوسری شادی کر لی ہے۔
فہد مصطفیٰ اپنی باصلاحیت اداکاری، پرکشش شخصیت اور کامیاب پروڈکشنز کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں، ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ ایک مثالی جوڑے کی حیثیت سے پیش کی جاتی رہی ہے۔ ان کی اور ثنا فہد کی محبت کی کہانی کالج کے زمانے سے شروع ہوئی، جو شادی میں بدلی اور اب دونوں کے دو بچے، بیٹی فاطمہ اور بیٹا موسیٰ بھی ہیں۔
تاہم حالیہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق فہد مصطفیٰ نے دوسری شادی کر لی ہے، اور یہ شادی حنا امان نامی خاتون سے ہوئی ہے، جو خود بھی ایک معروف پروڈیوسر اور بیک سیٹ فلمز کی مالک ہیں۔
یہ خبر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر جہاں بعض صارفین نے اس خبر کو "کراچی شوبز فریٹرنیٹی کے اندر ایک کھلا راز” قرار دیا، وہیں کئی افراد نے بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کی خبروں کو پھیلانے پر تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ صرف افواہیں ہیں، جب تک تصدیق نہ ہو، انہیں حقیقت نہیں ماننا چاہیے۔”
ابھی تک فہد مصطفیٰ یا ان کی اہلیہ ثنا فہد کی جانب سے ان خبروں کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔ اس خاموشی کے باعث چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی ہیں اور مداح سوشل میڈیا پر اس معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے سرگرم ہیں۔
یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز ایک اداکار اور میزبان کے طور پر کیا اور جلد ہی اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت کئی کامیاب ڈرامے پیش کر کے پاکستان کے صفِ اول کے پروڈیوسرز میں جگہ بنائی۔ ان کی محنت، شفاف امیج اور عوامی انداز نے ہمیشہ انہیں مداحوں کا پسندیدہ رکھا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.